مالکان اسلام آباد کے ووٹوں سے میں قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں ہر قیمت پر ان کے مفادات کا تحفظ کروں گا،اسد عمر
سی ڈی اے اور ہائوسنگ اتھارٹی کی جانب سے متاثرین کے خلاف سکیشن چار کا ظالمانہ قانون ختم کیا جائے عامر مغل

اسلام آباد (نیوزرپورٹر ) وفاقی وزیر اسد عمر کی عامر مغل کی رہائیش گاہ پر آمد اور ان کی ممانی کی وفات پر اظہار تعزیت۔ اس موقعہ پر عامر مغل نے ان کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے حلقے کے مسائل پر گفتگو کی۔ عامر مغل نے حلقہ بھر میں اربوں روپوں کی لاگت سے کالجز، ڈسپینسریز، ہسپتال، گلیوں، سڑکوں اور دیگر ترقیاتی کاموں پر اسد عمر کا اہل علاقہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ اس موقعہ پر عامر مغل نے اسد عمر کی توجہ تھانہ کلچر، پٹواری کلچر اور سی ڈی اے، واپڈا اور سوء گیس کے محکموں کی طرف دلواء اور ان کو بتایا کہ عام عوام ان تمام محکموں سے بے حد تنگ ہے اور ابھی تک عوام حقیقی تبدیلی کے ثمرات سے محروم ہے۔ بالخصوص مصنوعی مہنگاء کی ذمہ داران پچھلی حکومت کے چند کرپٹ عناصر ہیں۔ اسلام آباد انتظامیہ ہے اور CDA , پولیس ، سوء گیس اور واپڈا میں بھی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ عامر مغل نے اسد عمر صاحب کی طرف سے متاثرین اسلام آباد کی مدد کرنے اور ان کی آواز بلند کرنے ان کا شکریہ ادا کیا اور گزارش کی کہ G_12 ,F_12 , G_14 ، F_14 ، I_15 , I_12 , ، C_16 اور C_15 سمیت تمام مالکان اسلام آباد کی مرضی اور منشا کے مطابق ان کے معاملات طے کروائے جائیں۔ اور اسلام آباد سے CDA اور ہاوسنگ اتھارٹی سے سیکشن 4 کا ظالمانہ قانون ختم کیا جائے ۔ اسد عمر نے کہا کہ مالکان اسلام آباد کی ووٹوں سے میں قومی اسمبلی میں پہنچا ہوں ہر قیمت پر ان کے مفادات کا تحفظ کروں گا اور کسی بھی قیمت پر متاثرین کی منشا کے بغیر کوء فیصلہ عمران خان حکومت میں نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ بیورو کریسی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کریں گے اور عوام کو تنگ کرنے والے افسران کو قرار واقعی سزا دیں گے۔




