اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت 2027 تک 7 ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 3 ہزار 428 میگاواٹ پن بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام نے بتایاکہ 4 پن بجلی منصوبوں میں سے پہلا منصوبہ ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ سے 720 میگاواٹ سستی بجلی 2021 قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ دوسرا منصوبہ2 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 884 میگاواٹ بجلی 2022 میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ تیسرا منصوبہ ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 700 میگاواٹ بجلی 2026 میں قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ چوتھا منصوبہ 2 ارب 50 کروڑ ڈالر کی لاگت سے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے 1124 میگاواٹ بجلی 2027 میں قومی گرڈ میں شامل ہو گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے سستی پن بجلی میسر ہو گی۔ حکام نے بتایاکہ سی پیک نہ صرف ملک کو بجلی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کررہاہے بلکہ توانائی کی طلب و رسد کو متوازن کرنے اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد کررہا ہے۔
Related Posts

اسحاق ڈار کو اشتہاری قراردینے کا احتساب عدالت کا فیصلہ برقرار
- Rizwan Malik
- January 17, 2018
- 0
اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو اشتہاری قراردینے کا احتساب عدالت کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست خارج کراچی، […]

پی این سی اے میں میرٹ کی دھجیاں ؟ گھریلو خانسامہ ڈپٹی ڈائیریکٹر ایڈمن کے مزے لے رہا
- Rizwan Malik
- May 3, 2023
- 0
خفیہ ہاتھوں نے کلرک کے طور پر بھرتی کروایااور پھر ڈیٹی ڈائیریکٹر ایڈمن کے عہدے پر پہنچا دیاموصوف نے خود کو ڈائیریکٹر کے لئے بھی […]
آزادکشمیر میں 8اکتوبر اتوار کی ہفتہ وار تعطیل منسوخ
- Rizwan Malik
- October 6, 2017
- 0
حکومت آزادکشمیر نے 8اکتوبر 2017بروز اتوار کی ہفتہ وار تعطیل منسوخ کردی ہے ۔ 8اکتوبر کو مظفرآباد شہر کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ […]
