
اسلام آباد (رپورٹ.اصغرعلی مبارک سے ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب ، خیبر پختونخوااورآزاد کشمیر کے مخصوص علاقوں میں تعلیمی ادارے گیارہ 11اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیاھے اور کہاہے کہ آئندہ ہونیوالے بورڈز کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تفصیلی بحث ہوئی ، پنجاب کے بیشتر اضلاع بالخصوص لاہور میں کیسز کی صورتحال تشویشناک ہے جبکہ کےپی اور آزادکشمیر کے چند ضلع میں بھی صورتحال خراب ہے۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے تاہم 11اپریل تک مخصوص اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور صوبائی حکومتیں فیصلہ کریں گی کہ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں۔کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب کےبعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ تشویشناک ہے اور خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں بھی کوروناوائرس کا پھیلاؤ ہے، تعلیمی ادارے اساتذہ کو اس دوران کام کیلئے اسکول بلاسکتے ہیں، تعلیمی ادارے بند ہونےسے بچوں کا نقصان ہوتاہے۔واضع رہے کہ کورونا وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر پہلے ہی حکومتنے کاروبار ہفتے میں دو دن بند اور ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا ہے



