اسلام آباد:ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک پاکستان چین اقتصادی راہداری کے سلسے میں زیر تعمیر موٹروے کے اہم حصے پر تعمیراتی کام حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک این ایل سی نے کام کے اعلی معیار کو یقینی بناتے ہوئے 95فی صد سے زیادہ کام مکمل کیا ہے۔چار رویہ مغربی راہداری کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہے جسے پانچ مختلف پیکجیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ این ایل سی پیکج ون پر کام کر رہی ہے جسکی تکمیل سب سے پہلے متوقع ہے پیکج ون کی کل لمبائی 55کلو میٹر ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب یارک سے شروع ہوکر رحمانی خیل پر ختم ہوتا ہے۔این ایل سی نے تعمیراتی کام کے بین الاقوامی معیارکو برقرار رکھتے ہوئے انفراسٹکچر کا تمام کام مکمل کیا ہے اس میں سڑک کی تعمیر، یارک اور عبدل خیل کے مقامات پر دو انٹرچینج، چھ انڈر پاس،چار پل، رہائشی سہولیات اور ٹول پلازوں سمیت دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں۔ جبکہ وزن کے کانٹوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جسے 31مارچ 2021 کی مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔چونکہ موٹروے ریتلی اور بنجر زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے اس لئے درختوں کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ایل سی نے سڑک کے دونوں اطراف ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ یہ درخت پاک فوج کے زیر انتظام ملکی سطح پر جاری “سرسبزوشاداب پاکستان” شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے ہیں۔
Related Posts
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو ماڈل ویلیجز میں بھی آپریشنز کی اجازت دے دی
- Rizwan Malik
- April 7, 2026
- 0
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے احکامات جاری کئے ،متاثرین اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ اسلام آباد(نیوزرپورٹر) اسلام آؓ باد ہائیکورٹ […]

پاکستانی رضاکاروں نے ہائی نان میں دوستی اور خدمت کے جذبات کو فروغ دیا
- Rizwan Malik
- November 6, 2025
- 0
ہائیکو(شِنہوا)اگرچہ چھونگ یانگ فیسٹیول گزر چکا ہے لیکن اس دن کی گرمی اور خوشی ہائی نان میڈیکل یونیورسٹی کے چند پاکستانی طلبہ کی یادوں میں […]

جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی تاریخ میں ایک جمہوری حکومت کی جانب سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع پانے والے دوسرے آرمی چیف
- Rizwan Malik
- September 4, 2019
- 0
اسلام آباد:جنرل قمر جاوید باجوہ ملکی تاریخ میں ایک جمہوری حکومت کی جانب سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع پانے والے دوسرے آرمی چیف […]
