
گل پور (محمد ندیم چوہدری)ہائیڈروپاور پروجیکٹ گل پور میں میرا پاور اور ڈیم
کمپنی میں ٹھن گئی جس سے نیشنل پارک جیسے قومی منصوبہ کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں اور عوام علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے حکومت آزادکشمیر فی الفورنوٹس لے ذریع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اونر ز کمپنی میراپاور اور ٹھکیدار ڈیلم کمپنی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے جس سے ایک طرف غریب طبقے سے روزگار چھین گیا تو دوسری طرف قومی منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کے خدشات پیدا ہو رہے ہیں میراپاور کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ میں پروجیکٹ کے قریب گل پور سائیڈ دریائے پونچھ کنارے عوام کے سیروتفریح کے لیے پارک واک وئے اور پارک کی دیگر تمام سہولیات ڈیلم کمپنی کے ذمہ تھی مگر تا حال پارک کا کام شروع تک نہیں کیا گیا جس کا میرا پاور کے پی ایم مسٹر گوری نے سختی سے نوٹس لیا تو پروجیکٹ میں موجود قبضہ مافیہ حرکت میں آگیا پریشرلائز کرنے کے لیے مزدور طبقے کو بھڑکایا اور چلتے کام کو بند کروا دیا عوام علاقہ نے پارک کا کام نہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر و چیئرمین ہائیڈرو پروجیکٹ راجہ فاروق حیدرگل پور ڈیم جیسے قومی منصوبے کے بگھڑتے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری نوٹس لیں بصورت اگر اس منصوبے کا حشر بھی دیگر ناکام منصوبوں جیسا ہو گا جس سے غریب و بے روزگار متاثر ہو نگے اور بڑا قومی نقصان بھی ہوگا-




