مرحبا رمضان : بیشتر ممالک میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان

دبئی :اماراتی اخبار کے مطابق متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے پیش گوئی کی ہے دنیا کے بیشتر ممالک میں پہلا روزہ 13 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق اتوار 11 اپریل کو کہیں رمضان کا چاند نظر نہیں آئے گا اور ماہ شعبان 30 دن کا ہوگا جب کہ پیر 12 اپریل کو ٹیلی سکوپ کے ذریعے چاند دیکھا جاسکے گا۔
ماہرین کے مطابق شعبان کا مہینہ بیشتر مسلم ممالک میں 15 مارچ 2021 کو شروع ہوا ہے، اس تناظر میں بیشتر مسلم ممالک رمضان کا چاند 29 شعبان پیر 12 اپریل کو دیکھنے کی کوشش کریں گے اور پیر کو مسلم دنیا میں مختلف مقامات پر چاند نظر آنے کا امکان ہے لہذا منگل 13 اپریل سے رمضان کی شروعات ہوگی۔