نیویارک :چین میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے دوران حاصل شدہ نتائج کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جاری کی گئیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ان دستاویزات میں فورم کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کی تقریر اور سربراہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والا مشترکہ اعلامیہ بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پچیس سے ستائیس اپریل تک، بیجنگ میں دوسرے "دی بیلٹ اینڈ روڈ” انٹرنیشنل تعاون کے اعلی سطحی فورم کا کامیابی سے انعقاد ہوا. فورم کا موضوع تھا "دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر خوشحال مستقبل کے لیے. اس موقع پر منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس میں چالیس عالمی رہنماوں نے شرکت کی جن میں چین سمیت اڑتیس ممالک کے سربراہان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔ اس فورم میں ایک سو پچاس ممالک اور بانوے بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی چھ ہزار سے زائد غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔
Related Posts

سپریم کورٹ میں فل کورٹ اجلاس، منصور علی شاہ کی آن لائن شرکت
- Rizwan Malik
- اکتوبر 29, 2024
- 0
فل کورٹ نے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے 2023 میں جسٹس منصور علی شاہ کا تیار کردہ کیس منیجمنٹ پلان منظور کر لیا اسلام […]
آزاد عوام تحریک مہنگائی کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلائے گی
- Rizwan Malik
- جون 5, 2022
- 0
اسلام آباد :آزاد عوام تحریک مہنگائی کے خلاف مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلائے گی .پہلے مرحلے میں پرامن احتجاجی تقاریب دوسرے مرحلے میں احتجاجی مظاہرے […]
کرونا وائرس یورپ پہنچ گیا، فرانس میں پہلی ہلاکت
- Rizwan Malik
- فروری 15, 2020
- 0
کورونا وائرس سے یورپ میں پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں فرانس میں ایک 80 سالہ شخص دم توڑ گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق […]
