
اسلام آباد:اداکارہ سوہائے علی آبڑو نے معروف کرکٹر خاندان حنیف محمد کے پوتے اور شعیب محمد کے بیٹے کرکٹر شہزار محمد کے ساتھ شادی کر لی ۔انہوں نے اپنی شادی کے موقع پر آف وائٹ رنگ کا عروسی جوڑ ا پہن رکھا تھا جبکہ شہزار محمد بھی آف وائٹ رنگ کی شیروانی پہنے ہوئے تھے ۔ اداکارہ نے اپنی مہندی اور نکاح کی تصاویر بھی جاری کی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر بہت زیادہ شیئرکیا جارہا ہے ۔

