اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر)سی پیک منصوبوں کی تعمیر کیلئے رواں ہفتے پاور چائنا انٹرنیشنل گروپ لمیٹڈ (پاور چائنا)کے 235اور دیگر کمپنیوں کے 31کارکن وبائی بیماری سے بچائو کے سامان اور تعمیراتی آلات کے 230باکسز کے ساتھ پاکستان واپس پہنچ گئے،گوادر پروکے مطابق یہ عملہ دیامربھاشا ڈیم ، لکی کول پاور اسٹیشن منصوبے ، ونڈ پاور پروجیکٹ گروپ اور تھر پاور اسٹیشن پروجیکٹ کی تعمیر میں حصہ لے گا، پاور چائناکے ترجمان نے کہا کہ 2021میں یہ منصوبے آہستہ آہستہ تعمیراتی عروج کی مدت میں داخل ہوں گے جس کے لیئے مزید تکنیکی ماہرین اور کارکنوں کی ضرورت ہو گی ،پہنچنے کے بعد تمام 266کارکنوں کوتعمیراتی مقام میں داخل ہونے سے پہلے 14دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا،ترجمان نے مزید کہا اس وقت پاور چائنا پاکستان کے تمام منصوبے معمول کے مطابق چل رہے ہیں یہ تعمیر اسٹیٹ کونسل آف چائنہ (ایس اے ایس اے سی)کے سرکار کے زیر انتظام اثاثوں نگرانی اور انتظامیہ کمیشن ، دونوں ممالک کے سفارت خانوں ، اور پاکستانی حکومت کے تقاضوں کے تحت جبکہ وقت اور معیار کو یقینی بناتے ہوئے کی گئی ہے ، گوادر پرو کے مطابق اب تک تمام منصوبے آسانی سے تعمیر ہوچکے ہیں اور تمام متعلقہ فریق اس سے مطمئن ہیں ،پاکستان واپس آنے والے کارکنوں نے انتہائی مثبت رویہ دکھایاہے اور 300سے زائد عملے نے منصوبوں میں آنے اور تعمیر کو تقویت دینے کے لئے درخواست دی ہے۔


