عامرخان اب بوڑھے ہو چکے ہیں فریال مخدوم کا انکشاف


رشتے میں اتارچڑھائو نے عامر خان کو سمجھدار کر دیا ہے اب وہ مجھے کبھی دھوکہ نہیں دے سکتے ،ویسے بھی اب بوڑھے ہو چکے ہیں


اسلام آباد:برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ و بلاگر فریال مخدوم نے کہا کہ عامر خان انہیں اب کبھی دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے رشتے میں آئے اتار چڑھاو نے عامر خان کو اتنا سمجھدار کردیا ہے کہ وہ اب کبھی بھی کسی دوسری خاتون بارے سوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔انہوں نے مزاح انداز میں یہ بھی کہاکہ وہ اب ویسے بھی بوڑھے ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رشتے کے مشکل وقت میں ہمیں رشتوں کی قدر اور اہمیت کا اندازہ ہوا ہے۔