تحریک لبیک پاکستان والوں کے ارادے بہت خطرناک تھے دوسال تک سمجھاتے رہے کہ یگولر سسٹم میں آ جائے ،لیکن وہ نہ مانے جس پر پابندیا ں لگ گئیں

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان والوں کے ارادے بہت خطرناک تھے دوسال تک سمجھاتے رہے کہ یگولر سسٹم میں آ جائے ،لیکن وہ نہ مانے جس پر پابندیا ں لگ گئیں،سپریم کورٹ ریفرنس بھی دائر کریں گے ،سیکورٹی فورسز کو سلام پیس کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہو ںنے جمعرات کو وزارت کے دفتر میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد اور نورالحق قادری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان پر پابندیا ں لگا نے کی کابینہ نے منظور ی دیدی ہے ،بہت جلد اس کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس بھی دائر کیا جائے گا،ٹی ایل پی والوں کے ارادے بہت خطرناک تھے ،ہم نے امن و امان کے لیے یہ اقدامات کیے،ان ہنگاموں کے دوران 580پولیس اہلکار زخمی ہیں 30گاڑیاں جلائی گئیں،نورالحق قادری نے کہا کہ دو سال کوشش کرتا رہا ہے ٹی ایل پی ریگولر سسٹم میں آئے،اسمبلی میں قرارداد کے حوالے سے ہم پیچھے نہیں ہٹے تھے،حکومت قرارداد کاایسا مسودہ لانا چاہتے تھی جس سے ہم پر سفارتی سطح پر کوئی اثر نہ پڑے،ایک ڈارفٹ ہمارا تھا اور ایک ڈرافٹ تحریک لبیک پاکستان کا تھا،ہم نے کہا تھا کہ تحریک لبیک پارلیمانی کمیٹی سے بات کرے،اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاستوں کا کام منتیں کرنا نہیں ہوتا،ہم نے مذاکرات کی بھرپور کوشش کی ،گرفتاری تو سیاسی لیڈروں اور مذہبی رہنماؤں کی ہوتی رہتی ہے،ڈیزولیشن کے لیے کل سمری بھیجی جائے گی۔انہوں نے کہا دنیا میں 55اسلامی ممالک ہیں سارا بوجھ ہم نہیں لے سکتے تھے یورپی یونین کے سارے لوگ چلے جائیں گے،کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی میں کوئی قرار داد پیش نہیں کی جائے گی۔



