بڑھتے کورونا کیسز سینٹ سیکرٹریٹ تین روز کے لئے بند

اسلام آباد بڑھتے ہوئے کورونا کیسز حفاظتی اقدامات کے طورپر سینیٹ سیکرٹریٹ کو تین روز کیلئے بند کردیاگیا ہے۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیاہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو16 اپریل سے اٹھارہ اپریل تک ڈس انفیکشن کیلئے بند کردیاجائے گا سیکرٹریٹ انیس اپریل کو دوبارہ کھلے گا جبکہ پہلے سے طے شدہ روٹیشن پالیسی کے تحت کم سے کم حاضری یقینی بنائی جائے گی ۔کورونا وباء کیلئے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایات بھی دی گئیں ہیں کہ وہ ماسک کااستعمال لازمی بنائیں ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ آر اینڈ آئی برانچز معمول کے مطابق کھلی رہیں گی نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے پورے پارلیمنٹ ہائوس کی عمارت اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے بلاک سی میںڈس انفیکشن سپرے کیاجا رہا ہے ۔