
اسلام آباد(کامرس رپورٹر)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر پیشرفت جاری ہے ۔ چینی سفیر نونگ رونگ کے ہمراہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون کا دورہ کیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اچھے طریقے سے نمائندگی کر رہی ہے ۔اسپیشل اکنامک زون پر بہتر انداز میں پیشرفت ہو رہی ہے بجلی ، گیس اور سڑکوں تک رسائی اور سکیورٹی دیوار سمیت تمام منصوبوں پر دی گئی ٹائم لائن تک پیشرفت ہو رہی ہے ۔ پہلی چینی انڈسٹری نے اپنی بنیادیں رکھ دی ہیں امید ہے کہ مستقبل میں مزید صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے اقدامات جاری رہیں گے۔



