کامسٹیک اور بحیرہ روم سائنس یونیورسٹی ترکی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط


اسلام آباد( بحیرہ روم ریسرچ اینڈ سائنس یونیورسٹی ترکی اور کامسٹیک نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمت نامہ پر ایک آن لائن تقریب میں کوآرڈینیٹر جنرل ، کامسٹیک ، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری اور ریکٹر ، بحیرہ روم سائنس یونیورسٹی ، پروفیسر طفون تورگی نے دستخط کیے۔اس مفاہمت کے ساتھ ، یہ یونیورسٹی کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کی ممبربن گئی ہے۔ یہ کنسورشیم مسلمان دنیا کے ممتاز سائنس ، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے تعلیمی اور تحقیقی اداروں پر مشتمل ہے۔ اب تک 20 اعلی ادارے / یونیورسٹیاں اس کی ممبر بن چکی ہیں۔ اس کنسورشیم کو پچھلے سال کامسٹیک اور وزارت برائے امور خارجہ نے "سائنس ڈپلومیسی” اقدام کے تحت قائم کیا تھا۔اس کنسورشیم کا ممبر بننے کے بعد اب یہ یونیورسٹی باہمی افہام و تفہیم کی بنیاد پر کسی بھی دوسری ممبر یونیورسٹی کے ساتھ مختلف سائنسی منصوبے شروع کر سکے گی۔ جن میں محققین اور طلبا کا تبادلہ اور مشترکہ منصوبے شروع کرنا شامل ہے۔