اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ایشین ہاکی فیڈریشن نے چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ یکم سے9 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی منظوری کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل نومبر2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے نئی تاریخوں کی تصدیق کر دی ہے۔ دو سال بعد ہونے والے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، جاپان، بھارت، کوریا، ملائیشیا اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ واضع رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایس او اپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بھرپور انداز میں تیاری جاری ہے۔
Related Posts

چین اور پاکستان دوستی کا بیجوں کے ذریعے فروغ
- Rizwan Malik
- January 5, 2025
- 0
سانیہ (شِنہوا) ژو شیابو اور ان کے ساتھی کئی کئی گھنٹے کام کرتے ہیں۔ وہ دنیا بھر کے گاہکوں سے ملتے اور اپنے چاول اور […]

سیف کراس کنٹری چیمپیئن شپ 24 نومبر کو جناح پارک اسلام آباد میں ہوگی
- Rizwan Malik
- November 4, 2024
- 0
چیمپیئن شپ میں میزبان پاکستان سمیت سات ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سیف کراس کنٹری چیمپیئن شپ 2024: چوبیس نومبر کو جناح […]

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز،جانئیے اندراج کا طریقہ کار
- Rizwan Malik
- September 6, 2025
- 0
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) ملک بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کاآغاز کر دیا گیا ہے ، پروگرام کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے […]
