اسلام آباد (نیوزرپورٹر) تمباکونوشی پر ہیلتھ لیوی بل کانفاذحکومتکے لئے کروناکی ویکسین کی خریداری میں مددگارہوگا۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ تمباکو،کرونا،دل،ہائی بلڈپریشر،اعصاب کی کمزوری سمیت متعدد امراض کے خطرہ کوبڑھانے میں مدد دیتاہے،ہیلتھ لیوی بل نافذ کرنے سے کرونا ویکسین کی خریداری آسان ہوجائے گی۔ (پناہ)کے جنرل سیکریٹری ثنا اللہ گھمن نے کہاکہ دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی کروناکے وار مسلسل جاری ہیں،لوگ اپنے پیاروں کوکھورہے ہیں آئے روزبلڈپریشر ہائی ہونے اوراچانک ہارٹ اٹیک ہونے کی اطلاع ملتی ہے کیوں کہ تمباکواورکرونادونوں ہی آپ کے دل اور اعصاب کوکمزور کرتے ہیں۔کرونا کے ہاتھوں ملک کے حالات اتنے خراب ہوچکے ہیں کہ کروناویکسین کااستعمال ہرایک کے لئے ضروری ہورہاہے اوراس کی خریداری میں حکومت کومشکلات کاسامناہے۔2019میں حکومت نے تمباکواورشوگری ڈرنکس پرہیلتھ لیوی بل منظورکرکے اچھاقدم اٹھایاتھالیکن بدقسمتی سے وہ ابھی تک نافذالعمل نہ ہوسکا،اگریہ 2019میں نافذ کردیاجاتاتوابھی تک ہیلتھ لیوی کی وجہ سے 110 ارب روپے سے زائد کاریونیوجمع ہوچکاہوتاجو تمام پاکستانی قوم کے لئے ویکیسن خریدنے کے لئے کافی ہوتا۔ انہوں نے کہا ابھی بھی دیرنہیں ہوئی ہماری وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ ہیلتھ لیوی بل کونافذ العمل کیاجائے جوویکیسن خریدنے کے ساتھ ساتھ عوام اورملکی معشیت تباہ ہونے سے بچانے میں مدد گارثابت ہوگا۔


