وہ بہت اور دلہن بننے کی خواہشمند ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ اور دلہن سے ان کی کیا مراد ہے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو ابھرتی اداکارہ کنزہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ کہ وہ اپنی شادی پر بہت اوور دلہن بنیں گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ کنزہ ہاشمی کی ایک دلچسپ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے دلہن بننے کے شوق سے متعلق بات کر رہی ہیں۔
کنزہ ہاشمی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ نہایت خوش اور پر جوش انداز میں دلہن بننے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ انہیں دلہن بننے کا بہت شوق ہے، وہ جب کبھی بھی شادی کریں گی تو بہت اوور دلہن بنیں گی۔
کنزہ ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرامہ ریکارڈنگ کے دوران بھی جب کبھی انہیں دلہن بننے کا سین کرنا ہوتا ہے تو وہ کپڑے، میک اپ اور جیولری پر سمجھوتہ نہیں کرتی ہیں، وہ ڈرامے میں دلہن بننے کے لیے بھی ہر چیز اپنی پسند کی لیتی ہیں اور خوب تیار ہو کر پھر سین عکس بند کرواتی ہیں۔


