اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آبادسوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری ضیا نے کہا ہے کہ اسلام آبادسوکر فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں فٹ سال کی سرگرمیاں 15 مئی تک روک دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اور اس سے بچنے کیلئے پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے اپنی تمام کھیلوں سرگرمیاں روک دیں ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انفرادی طور پر اپنے گھروں میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزشیں کریں اور اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ختم ہوتے ہی پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن قومی مینز سوکر فٹ سال چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کرے گی۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
Related Posts

جنیوا:ایران امریکہ امن معاہدے کا میزبان پاکستان ہی ہوگا، شہبازشریف
- Rizwan Malik
- June 15, 2026
- 0
یہ صرف دو ممالک کے درمیان معاہدہ نہیں بلکہ امن اور مکالمے کی فتح اورسفارتکاری کی کامیابی ہے،قومی اسمبلی میںخطاب اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز […]
سول اسپتال چاچڑو، تھرپارکر میں 30 اور 31جنوری کو دو روزہ مفت طبی کیمپ منعقد ہوگا
- Rizwan Malik
- January 27, 2026
- 0
کیمپ او آئی سی۔کامسٹیک اور یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز کی جانب سے منعقدہوگا اسلام آباد :اسلامی تعاون تنظیم کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی […]

فاتح ٹیکسلاعلامہ بشیر انصاری تحریک پاکستان کے سپاہی تھے،حسین مقدسی
- Rizwan Malik
- January 9, 2023
- 0
ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشت گردی ہے جس کا کوئی مکتب، مسلک اور ملک نہیں ہوتا اسلام آباد:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے […]
