محنت کش معاشرے میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن ضروریات زندگی سے محروم ہیں، عامر صدیقی


راولپنڈی :یکم مئی کا دن ان مزدوروں ،محنت کشوں کو سلام پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جنہوںنے نہ صرف جبرو استبداد کیخلاف آواز بلند کی بلکہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جانوں کی قربانیاں پیش کیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے مزدوروںکے عالمی دن کے حوالے سے کارکنان سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ اللہ نے محنت کش کو اپنا دوست قرار دیا، مزدورکی مزدوری پسینہ خشک ہو نے سے پہلے ادا کرنا دین اسلام کا حکم ہے محنت کشوں سے حسن سلوک سے پیش آنا اور انہیں عزت وقار دینا اخلاقی و دینی فریضہ ہے ، ملکی ترقی کی اصل بنیاد محنت کشوں کے ہاتھ ہے اور یہ معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر آج بھی مزدور اپنے حقوق اور ضروریات زندگی سے محروم ہیں ان کیلئے اپنے بچوںکی صحت وتعلیم اور کفالت روز بروز مشکل ہوتی جارہی ہے۔ عامر صدیقی نے کہا کہ آج ہم جن کے لئے یہ دن منا رہے ہیں وہ ہمیشہ کی طرح آج بھی مزدوری پر مجبور ہیں یہ اس لئے نہیں کہ وہ امیر بنیں بلکہ اپنا اور خاندان کی پیٹ کی آگ بجھانے اور دو وقت کی روٹی سے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھ سکیں۔