فیصل آباد:سمال انڈسٹریل سٹیٹ فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل اور چین کے ساتھ ہونیوالے اربوں ڈالر کے معاہدوں سے جلدملک میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموارہو گی جبکہ معاشی ترقی سمیت اقتصادی استحکام اور غربت و بیروزگاری کاخاتمہ بھی یقینی بنایاجاسکے گا۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم ملک سے توانائی کے بحران کاخاتمہ اور صنعتی، کاروباری، تجارتی، زرعی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتاہے۔ پاک چین اکنامک کوریڈور کے منصوبہ پر صنعتکار برادری حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ ان منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل کروانے کے علاوہ ان کی شفافیت کو بھی یقینی بنائے تاکہ اس کے ثمرات سے قوم جلد مستفید ہو
Related Posts

فٹبال کا عالمی بادشاہ کون فیصلہ اتوار کی رات ہوگا
- Rizwan Malik
- July 17, 2026
- 0
فیفا ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کی شب اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہوگا کینیڈا میں لگنے والی آگ کے باعث نیویارک میں ورلڈ کپ […]

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرٹیلی کمیونیکیشن کا کام مکمل،نیویگیشن کا جاری
- Rizwan Malik
- February 26, 2024
- 0
گوادر:نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) کی بتدریج ترقی کے سلسلے میں ہائی ٹیک ٹیلی کمیونیکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ این […]

غیرملکی قرضوں کی سنچری مکمل،
- Rizwan Malik
- May 19, 2019
- 0
غیرملکی قرضوں کی سنچری مکمل، 106 ارب ڈالر تک پہنچ گئے کراچی: کپتان کی سربراہی میں غیرملکی قرضوں کی سینچری مکمل ہوگئی، بیرونی قرضے 106 […]
