
اسلام آباد: پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چئیرپریس اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں روز بروز کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے اور اس کے باوجود 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے ہیں۔
ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز ہیں لیکن طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں روز بروز کورونا کی صورتحال بگڑرہی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں قیدکشمیریوں کو تہاڑجیل منتقل کیاجارہا ہے، جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اور جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی ہے۔مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


