ہٹیاں بالاسرینگر مظفرآباد تجارتی سامان سے ہیروئن برآمدگی کیس 25روز گذرنے کے باوجود اصل سمگلر اور اسکے ساتھی گرفتار نہ ہو سکے جبکہ تھانہ چناری کی جوڈیشل لاک اپ میں پابند سلاسل پانچ بے گناہوں اور ان کے خاندانوں کی تشویش میں دن بدن اضافہ ورثاء کی جانب سے سرینگر مظفرآباد تجارت کو احتجاجا بند کر نے کے الٹی میٹم میں دو دن باقی بے گناہوں کی عدم رہائی اور اصل سمگلروں کی عدم گرفتاری کی صورت میں بڑے تصادم کا خطرہ۔تفصیلات کے مطابق انیس ستمبر کے روز ٹریڈ سینٹر چکوٹھی میں دوران چیکنگ مقبوضہ کشمیر جا نے والے کارپٹ کے ایک ٹرک سے پچاس کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر نے کے بعد موقعہ پر موجود پانچ بے گناہ دیہاڑی داری کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا تھا پچیس روز گذرنے کے باوجود اصل سمگلر کی گرفتاری نہ ہو سکی جبکہ ورثاء کی جانب سے حکومت آزاد کشمیر کو دی جا نے والے ڈیڈ لائن میں دو دن باقی رہنے کے باعث آئندہ ہفتے سے ہو نے والی تجارت کے دوران گرفتار افراد کے ورثاء کی جانب سے احتجاجا ٹرک روکنے کے اعلان کے باعث بڑے تصادم کا خطرہ ہے منشیات برآمدگی کیس کے پچیس روز گذرنے کے باوجود انتظامیہ اصل سمگلر سجاد زرگر عرف ماجد زرگر کو گرفتار کر نے میں کا میاب نہیں ہو سکی ہے ورثاء کا کہنا ہے کہ اگر قانون ملک کے وزیراعظم کے لیے حرکت میں آسکتا ہے تو پھر ہمیں بتایا جائے منشیات سمگلنگ میں ملوث سجادزرگر اور اسکے ساتھی پچیس روز گذرنے کے باوجود گرفتار کیوں نہیں ہو سکے اخر کیا وجہ ہے کہ وہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہو نے کے باوجود کھلے عام گھوم رہا ہے اور قانون اس کے خلاف حرکت میں نہیں آسکا جس کی وجہ سے پانچ بے گناہ پچیس روز سے نا کردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں
Related Posts
بھارت اور پاکستان کے مابین کشمیر کے بنیادی مسئلے کاپر امن حل نہ ہونے تک جوہری جنگ کا خطرہ جاری رہے گا ، مقررین
- Rizwan Malik
- July 14, 2020
- 0
اسلام آباد: بھارت اور پاکستان کے مابین جوہری جنگ کا خطرہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ دونوں ممالک کشمیر کے بنیادی […]

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ پر مجاہدین کا حملہ، 4 فوجی جہنم واصل
- Rizwan Malik
- December 31, 2017
- 0
بھارتی مقبوضہ کشمیر میں نیم فوجی دستے سی آر پی ایف کے کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے میں چار فوجی ہلاک جبکہ دو حملہ […]

27 اکتوبر کے دن ہندوستان نے کشمیر میں فوجیں اتاریں تھیں اس دن کوئی مارچ نہیں ہونا چاہئےسردار عتیق
- Rizwan Malik
- October 18, 2019
- 0
مظفرآباد/غازی آباد: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے آزادی مارچ کرنے والوں سے درخواست کی ہے […]
