تعمیراتی پیکج کو رنگ روڈ سیکنڈل نے شدید نقصان پہہنچایا ہے: زاہد رفیق

اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کے حوالے سے تذبذب کا شکار،تحقیقات جلد مکمل کی جائیں

اسلام آباد:
جنرل سیکرٹری اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ تعمیراتی پیکج کو رنگ روڈ سیکنڈل نے شدید نقصان پہہنچایا ہے اس کی تحقیقات جلد مکمل کی جائیں تاکہ جن سوسائٹیز کا اس روڈ سے کوئی لنک نہیں ہے ان کے نقصان کا کچھ مداوا ہو سکے ۔رنگ روڈ سیکنڈل کی وجہ سے سرمایہ کار بالخصوص اوور سیز پاکستانی جنہوں نے انویسٹمنٹ کی ہوئی ہے یا کر نے کا سوچ رہے ہیں وہ کافی پریشان ہو گئے ہیں جس سے اس سیکٹر میں ٹھہرائو آگیا ہے جو ملکی معیشت کے لئے کسی طور بہتر نہیں ہے ۔اوور سیز پاکستانی جو وزیر اعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں وہ اس سیکنڈل کے بعد مزید سرمایہ کاری کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ رنگ روڈ سیکنڈل کی تحقیقات کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور ایسی سوسائٹیز جن کا اس روڈ سے دور تک واسطہ نہیں ہے مگر ان کا نام بھی رپورٹ میں شامل کر دیا گیا ہے انہیں کلیئر کیا جائے تاکہ اس میں سرمایہ کاری کر نے والوں کی پریشانی دور ہو اور تعمیراتی پیکج ایک بار پھر بہتری کی طرف رواں ہو سکے کیونکہ اس ایک سیکنڈل نے تعمیراتی پیکج اور سرمایہ کاروں کی محنت کو ڈبو دیا ہے ۔