
اسلام آباد: سلام آباد ائیرپورٹ پر موسلا دھار بارش اور تیز ہواں کی وجہ سے فلائنگ کلب کا تربیتی جہاز الٹ گیا۔ انجینئرز نے جہاز کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانا شروع کر دیا۔پارکنگ میں موجود نجی کمپنی کا تربیتی چھوٹا طیارہ رات گئے تیز ہوا اور موسلادھار بارش کا دبا ئوبرداشت نہ کرسکا اور الٹ گیا، جس سے طیارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بارش کے بعد تیز ہوا سے دروازوں اور کھڑکیوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ امیگریشن ہال کی چھتیں ٹپکنے لگیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر اور دیگر برقی آلات خراب ہوگئے۔ کچھ مقامات سے چھت کی سیلنگ بھی ٹوٹ کر گر گئی اور اسٹاف کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


