ماحول دوست پاور پلانٹ پاکستان میں توانائی کے مسائل سے نمٹنے میں مصروفِ عمل


اسلام آباد(شِنہوا) صوبہ پنجاب میں چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت توانائی کا بڑا منصوبہ ساہیوال پاور پلانٹ تمام مقامی اور بین الاقوامی ماحولیاتی تحفظ کے معیار کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کیلئے خدمات سرانجام کر دے رہا ہے۔ سینکڑوں ایکڑ اراضی پر پھیلے پاور پلانٹ کے راستوں پر کھلتے ہو ئے پھولوں کے جھرمٹ ،سرسبزگھاس اور آم اور امرود کے پھل دار درخت ہیں جو نہ صرف دیکھنے والوں کو دلکش نظارہ فراہم کر تے ہیں بلکہ اس کی ماحول دوست فطرت کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔ پلانٹ کی منصوبہ بندی کے تحت تیار کر دہ جھیلیں پانی میں تیرنے والی بطخوں کے ایک گروہ کے ساتھ غروب آفتاب کے وقت چمکتی ہیں۔ 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے مو قع پر پاور پلانٹ یاد دلاتا ہے کہ ملک اور دنیا میں بجلی پیدا کرنے والے نظام کو سبز ترقی کے تصور پر عمل کرنا چاہئے۔ پاور پلانٹ کے منتظم ہوآنینگ شان ڈونگ روئی (پاکستان) توانائی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے کارپوریٹ ثقافتی شعبہ کے ڈائریکٹر شو یان آن نے شِنہوا کو بتایا کہ ساہیوال پاور پلانٹ ماحولیاتی تحفظ کیلئے معاشرتی ذمہ داری کی تکمیل کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ اس نے فضلہ گیس ، گندے پانی ، ذرات کے معاملات اور شور سے ماحولیاتی آلودگی کا درجہ کم سے کم کرنے کیلئے ماحولیاتی تحفظ کے متعدد اقدامات کا ایک سلسلہ اپنایا ہے جس سے پلانٹ کو اخراج پاکستان کے قومی معیار اور عالمی بینک سے کافی نیچے رکھنے میں مدد ملی ہے۔پاور پلانٹ کے مکینیکل انجینئر نعمان علی نے توانائی کی کارکردگی بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ ملک میں پہلا ایسا پلانٹ تھا جس نے صاف بجلی پیدا کرنے کے لئے سپرکریٹیکل ٹیکنالوجی متعارف کروائی تھی۔جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت پلانٹ کوئلے کی کم کھپت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے ، جو ماحول کی حفاظت میں مدد کرتا ہے۔ علی نے کہاکہ اس میں پلانٹ سے مختلف اخراج پر قابو پانے کا نظام ہے،کم نائٹروجن آکسائیڈ برنرز کو نائٹروجن آکسائیڈ (این او ایکس)کے اخراج پر قابو پانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ سلفر ڈائی آکسائیڈ کااخراج فلیو گیس ڈی سلفرائزیشن نظام کے ذریعے کم کیاجاتا ہے۔ علی نے کہا کہ ان تمام ٹیکنالوجیز کی وجہ سے ساہیوال عام کوئلے کے بجلی گھر کی طرح نہیں نظر آتا، یہ بالکل صاف ستھرا ہے،انہوں نے مزید کہاکہ پاور پلانٹ میں شامل ہونے سے پہلے میرا نقطہ نظر یقینی طور پریہ تھا کہ کوئلے کے پاور پلانٹ دھول سے بھر پور ہوں گے اور ہوسکتا ہے کہ ماحول زیادہ صاف نہ ہو لیکن میں یہ کہوں گا کہ جب میں یہاں آیا تو میرا یقین بدل گیا ۔ شو نے کہا کہ ساہیوال پلانٹ گندے پانی کی درجہ بندی اور مختلف قسم کے پانی کے کثیر استعمال پر عمل کرتا ہے، مثال کے طور پر مقامی گندہ پانی پھلوں کے درختوں کو سیراب کرنے کیلئیاستعمال کیا جاتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ گند ے پانی کی صفائی کے بعد اشارے ماحولیاتی معیار کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جتنا ممکن ہو سکا سیوریج کو کم کرنے اور دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔شو نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے 2018 میں "دس ارب درخت سونامی پروگرام شروع کیا ، جو ہمارے پاور پلانٹ کے ماحولیاتی تحفظ کے تصور سے ہم آہنگ ہے۔ اس موقع کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم نے درخت لگانے کے پیمانے اور پلانٹ کے سبز رقبے میں مستقل توسیع کی ہے تاکہ حیاتیاتی ماحول میں بہتری لائی جاسکے ، انہوں نے مزید کہا کہ پورے علاقے میں 100 سے زیادہ اقسام کے 80 ہزار سے زیادہ درخت لگائے گئے ہیں اور 1 لاکھ 52 ہزار مربع میٹر پر گھاس بچھا دی گئی ہے۔ علی نے کہا کہ یہ پاور پلانٹ بہت بہترین ہے، یہ اپنی زرعی پیداوار کے لئے بھی مشہور ہے۔ ہمارے پاس امرود، آم اور مالٹے کے درخت بھی ہیں۔ آپ نے آم اور مالٹے ضرور دیکھے ہوں گے ، ہاں ، ہمارے پاس ایسے درخت ہمارے پاور پلانٹ میں ہی موجودہیں۔ اور مجھے یاد ہیجب پچھلے سال امرود کا موسم تھا ، ہماری کینٹین میں جو بھی پھل مہیا کیے گئے تھے وہ ہمارے اپنے ہی درختوں کے تھے۔ ہم اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پاور پلانٹ کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں سے ملازمین کو کام کرنے اور رہا ئش کا خوبصورت اور آرام دہ ماحول میسر ہوتا ہے۔پلانٹ کے الیکٹریکل انجینئر فرحان محبوب نے شِنہوا کو بتایا کہ اس تعمیر اتی کام کے دوران پلانٹ اب کی نسبت بہت مختلف تھا اور ہر جگہ مٹی اور مشینری دکھائی دیتی تھی ۔ کمیشننگ کی مدت ختم ہونے کے بعد آہستہ آہستہ صورتحال بہتر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد درخت اور خوبصورت مقامات دیکھے ہیں۔ لہذا اگر میں یہ کہوں کہ یہ ایک زبردست باغ ہے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔ مقامی حکومت کی جانب سے بھی پلانٹ کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات کوبہت زیادہ سراہا گیا ہے۔ پلانٹ کو 13 واں کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ایوارڈ مل چکا ہے اور قومی فورم برائے ماحولیات و صحت پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 16 ویں اور 17 ویں سالانہ بہترین ماحولیاتی کارکردگی کے انعامات جیت چکا ہے۔ کوئلے سے چلنے والے 1 ہزار 320 میگاواٹ بجلی گھر نے اب تک 32.2 ارب کلو واٹ بجلی پیدا کی ہے، جس سے ملک میں بجلی کی قلت میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ شو نے کہا کہ ہم سا ہیوال پاور پلا نٹ کو اپنے گھر کے طور پر تعمیر کر نا چا ہتے ہیں اور اسے حقیقی طو رپر پھلوں کا با غ بنا نے کے لئے سبزے اور ماحولیاتی تحفظ پر کام جا ری ر کھیں گے۔