اسلام آباد:چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی یوم ماحولیات 2021 کی کامیاب میزبانی کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ماحولیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ہفتہ کو عالمی یوم ماحولیات کی تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر نے صدر شی جن پنگ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ وزیراعظم عمران خان، وزرا، ارکان پارلیمنٹ، غیر ملکی سفارتکار، ماہرین ماحولیات اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی صدر نے عالمی یوم ماحولیات کے پاکستان کی میزبانی میں کامیاب انعقاد اور اقوام متحدہ کی دہائی برائے بحالی ایکو سسٹم 2021 تا 2030 کے آغاز کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تہذیبوں کی خوشحالی کے لئے قدرتی ماحول کے ساتھ پائیدار تعلق استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے عالمی برادری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے چین کی جانب سے ماحولیات کے تحفظ و فروغ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں صاف و سرسبز تحریک کی تعریف کی ماحولیات کے شعبہ کی ترقی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ چینی صدر نے کہا کہ انسانیت اور قدرتی ماحول کے لئے اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Related Posts

چین کا پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان
- Rizwan Malik
- April 29, 2025
- 0
پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنانے میں اس کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیر خارجہ کی اسحق ڈار سے گفتگو […]

ریاست مدینہ میں حج عمرہ مفت نہیں ہوتا، اخراجات میں کوئی کمی نہیں ہوگی، نور الحق قادری
- Rizwan Malik
- February 10, 2019
- 0
وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مدینہ کی ریاست میں حج عمرہ مفت نہیں ہوتا، حج اخراجات میں اب کوئی تبدیلی […]

جمشید دستی نے تحریک سرائیکی صوبہ کا آغاز کر دیا
- Rizwan Malik
- October 11, 2017
- 0
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ تحریک سرائیکی صوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔ جس کے لئے 21اکتوبر کو ایک جلسہ کیا […]
