قید کے پہلے 6ماہ میں بہت تکلیف میں رہا مگر پھر سمجھ آگئی کہ وہاں وقت کیسے گزارنا ہے اور رعایات کیسے لینی ہیں

نیویارک :سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے دوران قید جیل کونسلر کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کر لیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق مائیک ٹائسن کو 1992ء میں ایک لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہوں نے جولائی 1991ئ میں انڈیانا پولس ہوٹل میں 18 سالہ ڈیسیری واشنگٹن نامی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور لگ بھگ 5 سال جیل میں گزارے تھے۔ایک برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے 54 سالہ مائیک ٹائسن نے بتایا کہ دوران قید انہوں نے جیل کونسلر کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا تھا اور جیل میں کچھ ایسے عجیب و غریب کام بھی کیے تاکہ قید کی مدت کم ہو سکے۔ جیل کونسلر کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کا بھی یہی مقصد تھا۔ انہوں نے بتایا کہ قید کے پہلے چھ ماہ میں بہت تکلیف میں رہا اور اس جرم کا ارتکاب کرنے پر خود کو لعن طعن کرتا رہا مگر پھر میں جیل کے ماحول کا عادی ہو گیا اور مجھے سمجھ آگئی کہ وہاں وقت کیسے گزارنا ہے اور رعایات کیسے لینی ہیں جن سے میری قید کی مدت بھی کم ہو سکتی تھی۔



