سانحہ ماڈل ٹان پر کامیاب احتجاج، حکومت کا پاکستان عوامی تحریک سے رابطہ


اہم صوبائی وزیر کیجانب سے ،انصاف کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ،جھوٹے مقدمات ختم کرنے کی یقین دھانی


اسلام آباد (طاہر محمود اعوان سے ) سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کا احتجاج رنگ لے آیا ، اہم حکومتی شخصیت کا پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں سے رابط،انصاف کے حصول میں حائل رکاوٹیں دور کرنے ،جھوٹے مقدمات ختم کرنے کی یقین دھانی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹان کی ساتویں برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے ملک کے 80 شہروں میں ریلیاں نکالیں اور انصاف کی فراہمی ،اور جھوٹے مقدمات ختم کروانے کے سلسلے میں موجودہ حکومت کو انکے وعدے یاد کروائے جس پر پنجاب کے ایک اہم وزیر نے حکومتی ہدایات پر پاکستان عوامی تحریک کے قائدین سے رابطہ کرلیا ، ذرائع کے مطابق مذکورہ وزیر نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں سے کارکنوں پر ن لیگ کے دور میں قائم ایف آئی آر کا ریکارڈ مانگا جس پر انہیں یہ ریکارڈ فراہم کردیا گیا جبکہ سانحہ ماڈل ٹائون کیس کے سلسلے میں بھی تعاون کی یقین دھانی کرائی گئی ہے، تاہم اس نمائندہ کی جانب سے ذرائع سے استفسار پر بتایا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں اور دیگر انتظامی افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے لیے تاحال حکومت نے کوئی یقین دھانی نہیں کروائی ۔واضح رہے کہ 15 جون کو سانحہ ماڈل ٹان کے 7 برس مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک کے 80 شہروں میں مظاہرے کیے تھے ، اس سے قبل گزشتہ دور حکومت میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے پر متاثرین کو انصاف فراہمی کا وعدہ کیاتھا۔