انجم عقیل خان کی حمزہ شہباز سے ملاقات

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے لاہور میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اسلام آباد میں جاری و مجوزہ ڈویلپمنٹ ورکس سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انجم عقیل خان نے حمزہ شہباز شریف کو دارالحکومت میں حالیہ اقدامات اور عوامی فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے انجم عقیل خان کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ 37 سالہ رفاقت، بے لوث خدمات اور سماجی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔