پی ٹی آئی کا تین سالہ دور بحرانوں، انتقامی کارروائیوں ،پریشانیوں اور مایوسیوں کادور ہے


اداروں کی بیساکھیوں پر چلنے والوں نے لیگی قیادت کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنا رکھا ہے،،جعفر اقبال

رحیم یارخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیر رہنما و سابق سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور بحرانوں، انتقامی کارروایوں ،پریشانیوں اور مایوسیوں کادور ہے عوامی مایوسیاں بڑھ گیں تو ملکی معاملات خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں ان کو سنبھالنا حکمرانوں کے لیے مشکل ہو جاے گااداروں کی بیساکھیوں پر چلنے والوں نے لیگی قیادت کو انتقامی کارروایوں کا نشانہ بنا رکھا ہے وہ یہ سمجھتے رہے کہ میاں نواز شریف کی جلا وطنی کے بعد مسلم لیگ ن کا چراغ بجھ جاے گا اور ن سے ش نکلے گی ان نا سمجھوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا لیگی قیادت ایک ہے اور ایک رہے گی میاں شہباز شریف اور مریم نواز پارٹی کو بہتر انداز میں چلا رہے ہیں پارٹی کے ذمہ داران عہدیداران اور کارکنان کو ان پر بھر پور اعتماد ہے چوہدری محمد اقبال پبلک سیکریٹریٹ میں دیرینہ و مخلص لیگی کارکنان کے اوپن ہاوس اجلاس میں اظہار خیال کرر ہے تھے۔ چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ ملکی نظام حکومت اس طرح نہیں چلایا جاتا کہ اقتدار والے خود کوپاکستانی اور اپوزیشن والوں کو ہندوستانی قرار دیکر انتقامی کاروایوں کا نشانہ بنا کر دیوار کے ساتھ لگا دیا جاے بڑے جمہوری ممالک میں اپوزیشن کو عزت دیکر ان کے مسایل حل کیے جاتے ہیں مخالفت براے خالفت نہیں مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں دھشت گردی کے خاتمے کے علاوہ توانائی کا بحران ختم کرکے ملک کو ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن کیا موٹر وے جیسے قومی منصوبے شروع کیے آج حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے بجلی کے بعدگرمیوں میں گیس کا بحران پیدا ہو گیا ہے 22کروڑ عوام ان نا اہلوں کے ہاتھوں پریشان ہیں میاں نواز شریف میاں شہباز شریف مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ اقتدار میں آکر عوام کو پریشانیوں سے نجات دلوائیں گے جعفر اقبال نے کہا کہ انہوں نے مریم نواز اور رانا ثنااللہ سے تفصیلی ملاقات کے دوران پارٹی کو مضبوط بنانے اور کارکنوں کو اعتماد میں لینے کے لیے اہم فیصلے کیے گیے ہیں عید الاضحی کے بعد پارٹی کے تمام ونگز مکمل کرکے انہیں فعال بنایا جاے گا انہوں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن میں ڈویژنل صدر اور نائب صدر میاں خالد شاین کارکنوں کی مشاورت کے بعدتنظیم سازی کریں جعفر اقبال نے کہا کہ ہمارا گھرانہ عوامی خدمت گار ہے والد محترم چوہدری محمد اقبال مرحوم کے خدمت شرافت اور اصولی سیاست کے مشن کو زندہ رکھا ہوا ہے کارکن سرمایہ ہیں انہیں کسی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جاے گا ڈویژنل نایب صدر میاں خالد شاہین نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ لیگی قیادت اور کارکنان نے مشکلات کے باوجودحوصلے بلند رکھے ہوے ہیں جعفر اقبال کا گھرانا35سالوں سے مسلم لیگ سے وابستگی اختیار کیے ہوے ہے جس پر پارٹی قیادت اور کارکنوں کو فخر ہے اس موقع پر اوپن فورم میں کارکنوں نے سوالات کیے اور اپنی اپنی تجاویز سے آگاہ کیا۔