اسلا م آباد(نیوزرپورٹر))فیڈرل ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی(جناح گارڈن) کی سابقہ انتظامی کمیٹی کی اپیل زیر دفعہ64-Aسیکرٹری کو آپریٹو آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی(ڈی جی ) نے مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایمپلائز کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کی سابقہ انتظامی کمیٹی کو ڈپٹی کمشنر/رجسٹرار سوسائٹیز اسلام آباد نے یکم جون کو رول48کے تحت ختم کردیا تھا،جس کی اپیل انہوں نے سیکرٹری کو آپریٹو آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی(ڈی جی ) کے پاس کی جس کی سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے سابقہ انتظامی کمیٹی کی اپیل مسترد کر دی اور رجسٹرار سوسائٹی کا فیصلہ مورخہ یکم جون 2021 سے برقرار رکھا ،سیکرٹری کو آپریٹو آئی سی ٹی کی عدالت کی معاونت سدرہ اسحاق ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزر کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ نے کی۔



