یکم جولائی سے چھ روپے تک پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیا جائے گا۔

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کر لی کل یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری پیٹرول 6 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دیدی گئی ۔ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔ اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ۔ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔ وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان یکم جولائی کرے گی ۔ اس اضافے کی ورکنگ موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق کی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لٹر کے حساب سے اضافہ زیادہ بنتا ہے۔ 30 روپے لیوی کے حساب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ 34 روپے بنتا یے ذراہع30 روپے فی لیٹر کے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ 37 روپے بنتا ہے ۔




