
تاجروں نے تشہیری بور ڈ اتار دیئے سالانہ ٹیکس بیس سے پندرہ ہزار روپے کر دیا گیا
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)چکلالہ کنٹوٹمنٹ بورڈ نے ٹیکسز میں سو گنا اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ تاجر بھی پریشان ہیں ۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال ٹیکس میں سو گنا اضافہ کر دیا ہے۔ تشہیری بورڈ ز پر ٹیکس پر اضافہ کی وجہ سے تاجروں نے اپنی دکانوں سے بورڈ اتار دیئے ہیں۔ ایک چھوٹی سی دکان پر اگر بورڈ لگا ہوگا تو اس کو سالانہ بیس سے پندرہ ہزار روپے ٹیکس دینا ہوگا ۔تاجروں نے اس ظالمانہ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔




