نااہل وزیراعظم عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے,بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ نااہل وزیراعظم عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے فواد چوہدری کہتے ہیں نواز لیگ عدلیہ اور ملکی آئینی اداروں سے ٹکراوٴ چاہتی ہے
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہنا تھا کہ نااہل وزیراعظم عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کررہا ہے نااہل وزیراعظم کا اصل گھر لندن اور پاکستان چراگاہ ہے
اسلام آباد: پاک فوج کے نوجوان فاٹا میں شہید ہورہے ہیں لیکن حکومت فاٹا کو بنیادی حقوق سے محروم رکھ رہی ہیں،پاکستان میں فوری طور پر انتخابات ہونے چاہیے، آنے والے چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگا، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کیس سولہ کمپنیوں کا ہے جو غیر قانونی طریقے سے بنائی گئیں جبکہ نیازی سروس لمیٹڈ میں عمران کا کوئی شیئر نہیں لیکن آج ہم نے ایک لاکھ پاؤنڈ کی بھی منی ٹریل جمع کروا دی نواز شریف پارٹی رہنماوٴں کو لندن بلا کر خود کو بچانے کا راستہ ڈھونڈ رہے ہیں،