پچیس لاکھ امریکی ویکسین کی خوراکیں صرف خلیجی ممالک کرنے والوں کو لگائی جائے گی اسد عمر

اسلام آباد(قاضی بلال خصوصی رپورٹ )سعودی عرب نے چین کی کسی بھی ویکسین کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا پاکستان کے جتن بھی کام نہ آئے مجبور ہو کر امریکی ویکسین منگوالی گئی جو اب صرف ان پاکستانیوں کو لگے گی جو خلیجی ممالک میں کام کرتے ہیں ۔ سماجی رابطے پر ویب سائیٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکا سے موصول ہونے والی موڈرنا ویکسین پڑھائی یا نوکری کی غرض سے بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی۔پاکستان کو امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں ملی ہیں اور ساتھ ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی کووڈ-19 پر ترقی پسند پالیسی کا شکریہ ادا کیا۔یہ ویکسین خصوصی طور پر ان افراد کے لیے ہے جو کام یا پڑھائی کے لیے ان ممالک کا سفر کررہے ہیں جو کچھ مخصوص ویکسین ہی تسلیم کررہے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے جمعہ کو بتایا تھا کہ امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئیں موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں اور ویکسین لگنے کے بعد عوام معاشی اور سماجی زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔




