
ٹھیکیدار اور دیگر عملہ کی ملی بھگت سے خراب ٹیوب کی مرمت کے نام سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ )چکلالہ کینٹ راولپنڈی میں پانی کی آئے روز قلت اور ٹیوب ویلوں کا خراب ہونا ایک دیرینہ مسئلہ بن گیا ہے۔جہانگیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تنصیب مختلف ٹیوب ویلز گرمیوں کے موسم ہمیشہ خراب رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے مکینوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے ۔جہانگیر روڈ پر واقع ٹیوب نمبر گیارہ پچھلے چار سال سے خراب ہے ٹھیکیدار اور دیگر عملہ مل کر وقتی کام کرا کر ٹیوب کو چلا لیتے اور ہزاروں سے بل وصول کر لیتے ہیں اور چند ماہ بعد ہی وہی ٹیوب خراب ہو جاتا ہے اس کے بعد پھر نئے پیسے بٹور لئے جاتے ہیں دوسری جانب عوام ہزاروں سے دیکر ٹینکرز منگوانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ ٹینکرز مافیا کی بھی چاندی ہو جاتی ہے ۔ جہانگیر روڈ اور سرسید چوک میں موجود ٹیوب اپنی مدت پوری کر چکے ہیں یہاں نئے بور کے ساتھ نئے ٹیوب لگانے کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے شیخ راشد شفیق ایم این اے ا ور چوہدری عدنان ایم پی اے کو متعدد بار درخواست دی جا چکی ہیں اور ان کے پاس فنڈز ہونے کے باوجود یہ اس بڑے عوام مسئلہ پر توجہ نہیں دیتے ہیں ۔ اہل محلہ نے متعدد باربار ان سے ملاقاتیں کی اور یہ اپنے کارندوں پر بھیج دیتے ہیں جو وقتی معائنہ کرکے انہیں سب اوکے کی رپورٹ دے دیتے ہیں جبکہ مسئلہ وہیں کا وہیں رہتا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مستقل بنیادوں پر حل کریں اور روزانہ کی اذیت سے نجات دلائیں ۔




