ملک کے بیشتر علاقوںمیں بجلی کی صورتحال بہتر ہونے لگی عوامی مظاہروں کے اثرات سامنے آنے لگے گئے ۔

دیہی علاقوںمیں اور چھوٹے شہروں میں تاحال بہتری نہیں آ سکی ہے آٹھ سے دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )عوامی دبائو اور مظاہرے کام کر گئے ملک کے بیشتر علاقوںمیں حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی پیداواری صورتحال بہتر ہونے لگی۔دیہی علاقوںمیں اور چھوٹے شہروں میں تاحال بہتری نہیں آ سکی ہے آٹھ سے دس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی آئی ہے، بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر3 ہزار500 میگاواٹ ہوگیا، گیس اورپانی کی سپلائی میں بہتری کے باعث پن بجلی اورتھرمل کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہو گیا۔ پن بجلی کی پیداوار4 ہزار200 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس کی پیداوار 2500 میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار500 میگاواٹ ہے، پاورڈویژن ملک بھرمیں بجلی کی طلب 25 ہزارمیگاواٹ ہے۔ بجلی کی صورتحال میں بہتری کے باعث آئیسکوکا شارٹ فال بھی ختم ہو گیا آئیسکو کو کوٹے کیمطابق بجلی کی سپلائی دی جارہی، ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔ ملک میں گیس کی طلب کے باعث پیدا شدہ شارٹ فال تقریبا ختم ہوگیا ہے۔