اسلام آباد بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر رہگیر زخمی،موقع پر موجود شہریوں نے فرار کی کوشش ناکام بنادی،پولیس کے حوالے بھارت نے انتقامانئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیرائو کر لیا

 

اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے 2 اہلکاروں کی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس موقع پر بھرتی اہلکاروں نے فرار ہونے کی کوشش کی توموقع پر موجود شہریوں نے ان دونوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،تاہم سفارتی استثنی ہونے کی وجہ سے دونوں اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے رہا کردیا گیا۔
پاکستان کے اس سفارتی احترام کے برعکس بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیرا کرلیا،اس دوران پاکستانی ہائی کمیشن سے کسی کو باہر جانے یا اندر آنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ بھارتی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کا پیچھا کرنے اور انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق سفارت کاری کے ویانا کنونشن کے برعکس بھارتی دارالحکومت میں پاکستانی ناظم الامور کی کڑی نگرانی جاری ہے اور بھارتی ایجنسیاں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کا ان کی رہائش گاہوں تک پیچھا کرتی ہیں۔