سرکاری وفاقی ملازمین کے لیے سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے امدادی اشیا کی فراہمی کے لیے درخواستیں طلب


اسلام آباد(شاہد نذیر کاہلوں)سرکاری وفاقی ملازمین کے لیے سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کی طرف سے امدادی اشیا کی فراہمی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے وفاقی حکومت کے تحت تمام وزارتوں اور ڈویژن کے ملازمین اپنی،درخواستیں 30ستمبر2021تک اسلام آباد، لاہور ، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں متعلقہ آفس میں جمع کروسکتے ہیں۔سرکاری ملازمین اپنے لیے یا اپنی فیملی ممبرز کے لیے مذکورہ اشیا کے حصول کے لیے درخواست جمع کرواسکتا ہے،بجٹ سال 2021-22 کے تحت ویل چیئر۔ٹرائی سائیکل۔ہیرنگ ایڈ ، ہیر ڈیوائس۔نیک کالر۔میڈیکل جیکٹ۔ آرم پروشیٹس۔لیگل بیرکس۔آرٹیفیشل لیگ پروس سٹھتس۔کارٹ چس۔ سرجیکل شوزیا کوئی ایسا آئٹم جو ریجنل میڈیکل بورڈ برائے بحال امداد نے منظور کیا ہو کے حصول کے لیے درخواست جمع کروائی جاسکتی ہے۔