سوتے ہوئے بھی پب جی کھیل رہتے ہوتے ہیں اور اس بارے میں بڑبڑاتے رہتے ہیں بیوی کا انکشاف

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سوتے ہوئے بھی پب جی کھیل رہے ہوتے ہیں اور اسی کے بارے میں بڑبڑاتے بھی ہیں۔اپنے انٹرویو میں ساکشی نے دھونی سے متعلق کہا کہ ویڈیو گیم کھیلنے کے بے حد شوقین ہیں، پب جی نے انہیں اس قدر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے کہ وہ رات کو گہری نیند میں بھی پب جی کے حوالے سے ہی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیڈ روم میں اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن وہ ہیڈ فون لگائے گیم میں لوگوں سے گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ جوڑے نے حال ہی میں اپنی 11 ویں شادی کی سالگرہ منائی ہے، دھونی، ساکشی سے جولائی 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔




