پہلی ملاقات میں ہی اس بات کا یقین تھا کہ میں دلیپ کمار کی بیوی بن جائوں گی،سائرہ بانو

ممبئی :برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمہا ر جو زندگی کی 98 ویں بہاریں دیکھنے کے بعد گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔لیجنڈری اداکار دلیپ کمار گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے انہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔ دلیپ کمار 1966 میں سائرہ بانو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شادی کے وقت سائرہ بانو دلیپ کمار سے 22 برس چھوٹی تھیں۔دلیپ کمار نے 44 برس کی عمر میں سائرہ بانو کو اپنی نصف بہتر کے طور پر چنا۔
سائرہ بانو صرف 12 سال کی تھیں جب انہیں دلیپ کمار سے محبت ہوگئی ، جو اس وقت کا ایک بڑا اسٹار تھا اور 34 برس کی عمر تھی۔
1960 میں ، مغل اعظم کے پریمیئر کے دوران ، ایک 16 سالہ سائرہ پہلی بار اپنے کرش سے ملنے کی توقع کررہی تھیں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔
سائرہ بانو نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب ان کی دلیپ کمار سے ملاقات ہوئی تو گویا اداکارہ کی تمام خواہشیں ہی پوری ہوگئیں۔سائرہ اس ملاقات کو جادوئی قرار دیتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں سائرہ بانو کا بتانا تھا کہ جب ہم پہلی بار ملے تو دلیپ کمار نے مجھے خوبصورت لڑکی کے ریمارکس دیے جس نے میرے وجود کو سرشار کردیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلی ملاقات میں ہی مجھے یہ معلوم تھا کہ میں اس کی بیوی بن جائوں گی۔
سائرہ بانو سے شادی سے قبل دلیپ کمار مدھوبالا کے ساتھ تعلقات میں رہے تھے، اداکار کے کامی کوشل اور وجیانتھیمالا جیسی بالی ووڈ اداکاراں سے بھی تعلقات کی خبریں زیرگردش رہی تھیں۔دلیپ کمار اپنی اداکاری، فیشن اور اسٹائل کے باعث خواتین میں مقبول ترین شخصیت سمجھے جاتے تھے۔کہا جاتا ہے کہ خواتین میں ان کی مقبولیت اتنی زیادہ تھی کہ وہ ان کی گاڑی کے سامنے گھنٹوں کھڑی رہتی تھیں۔
دلیپ کمار اور سائرہ بانو کو ملوانے میں سائرہ بانو کی والدہ نسیم بانو کا اہم کردار تھا جنہوں نے دونوں کی ملاقات کروائی۔
بعد ازاں دلیپ کمار نے فلم جھک گیا آسمان کی شوٹنگ کے دوران سائرہ بانو کو باضابطہ طور پر شادی کی پیشکش کی۔
کہا جاتا ہے کہ دلیپ کمار کی منگنی کے روز انڈسٹری کی ایک خاتون جو دلیپ کمار کی گرل فرینڈ ہونے کا دعوی کرتی تھیں، نے نشہ آور گولیاں لے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی تھی۔دلیپ کمار کو یہ معلوم ہوا تو اس خاتون کے پاس پہنچے اور اسے سمجھایا کہ وہ سائرہ بانو سے محبت کرتے ہیں۔
خاتون کو اپنے حوالے سے مطمئن کرنے کے بعد ہی وہ اپنی منگنی کی تقریب میں واپس آئے۔