محمد زمان عادل جیسے صحافیوں کی کردار کشی کرنا نا قابل برداشت ہے۔ سربراہ جذبہ اتحاد یونین آف

برلن: جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ و گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپین آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹی جمیعت العلما اسلام ( ف)صحافیوں کے خلاف بے جا الزامات اور پروپیگنڈے بند کرے انہوں نے کہا کہ محمدزمان عادل جیسے صحافیوں کی کردار کشی کرنا ناقابل برداشت ہے. بخشالی سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی و سماجی شخصیت محمد زمان عادل کسی تعارف کے محتاج نہیں انہوںنے 1997 میں بخشالی سے صحافت کا آغاز کیا ہے. بخشالی میں پریس کلب کا قیام, صحافتی سرگرمیوں کا فروغ اور بخشالی کانام ملکی سطح پر متعارف کروانے اور بخشالی کے عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچانے اور مسائل کے حل کے لئے محمد زمان عادل کی کاوشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اور لائق صد آفرین ہیں۔ وہ مقامی, علاقائی , ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی اداروں کے ساتھ کام کرچکے ہیں. اور آج کل "منظرعام میڈیا گروپ پاکستان”منظر عام کے چیف ایڈیٹر ہیں.اسی طرح سماجی دنیا میں بھی محمدزمان عادل ایک خاص مقام رکھتے ہیں. اور انہیں کئی انٹرنیشنل اداروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
