بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا دیہی علاقوںمیں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)تحریک انصاف کی حکومت بجلی اور گیس بحران پر قابو پانے میں مکمل طور ناکام ہوگئی ۔چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا۔گیس بحران یا پاور پلانٹس کی بندش کے باعث اور شدید گرمی میں پھر سے بجلی کابحران شروع ہوگیا دیہی علاقوںمیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شدید گرمی میں بالخصوص رات کو بجلی غائب ہو جاتی ہے۔بجلی شاٹ فال پاور پلانٹس کی پیداوار بند ہونے سے ہوا،پاور پلانٹس کی بندش کے باعث بجلی کی پیداوار میں بھی کمی ہوئی،ملک میں بجلی کی طلب 23ہزار 700میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی پیداوار 18 ہزار 700 میگا واٹ ہے،پیک آورز میں بجلی کی طلب 24ہزار500 میگاواٹ ہے، پن بجلی کی پیداوار بتدریج بہتر دیگر ذرائع سے کمی کا سامنا ہے،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کوبجلی کی فراہمی میں کمی کر دی گئی،دیہی علاقوں میں 12سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 10 گھنٹے تک ہے۔


