اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا لاک ڈاون سے بند اسلام آباد کچہری ساڑھے پانچ ماہ بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا، یکم ستمبر سے تمام کیسز کی معمول کے مطابق سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کرائسسز مینجمنٹ کمیٹی نے کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے کچہری کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق یکم ستمبر کو کورونا ایس او پیز کے ساتھ کچہری کھلی ہوگی۔ عدالتی ملازمین یکم ستمبر سے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اسلام آباد کچہری کو 18 مارچ کو ہائی کورٹ کمیٹی نے کورونا کی وجہ سے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Related Posts

پرویز الہٰی کے تہلکہ خیز انٹرویو نے حکومت کی چولیں ہلا( کانپیں ٹنگا) دیں
- Rizwan Malik
- March 16, 2022
- 0
حکومتی اتحادی اپنا وزن اپوزیشن کے پلڑے میں ڈال چکے صرف رسمی اعلان باقی ہےتحریک عدم اعتماد کا مقابلہ حکومت کے پاس آپشن محدود ہوتے […]
سی پیک کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوگا
- Rizwan Malik
- June 27, 2020
- 0
اسلام آباد :سی پیک کے تحت گوادر میں قائم کی جانے والی صنعتوں سے ملکی برآمدات کے حجم میں اضافی ہوگا۔سی پیک اتھارٹی حکام کے […]

وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے سفیر سے ملاقات بشام واقعہ پر تعزیت، مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم
- Rizwan Malik
- March 26, 2024
- 0
سی پیک کے دشمنوں نے ایک مرتبہ پھر بزدلانہ حرکت سے اسے متزلزل کرنے کی سازش کی ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوششیں […]
