
راولپنڈی: دنیا بھر کی حکومتیںمذہبی تہواروں پر اپنی عوام کیلئے ریلیف کے اقدامات اٹھاکر انہیں خوشیوں میں شریک کرتیں ہیں،ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کی عجیب پالیسیاںہیںجوعید قرباںپر جانوروںکی بجائے مہنگائی سے عوام کو قرباںکرنے کے در پہ ہے حکومت کاوفاقی بجٹ کے بعد سے ہر پندرہ روزبعدعوام پر پٹرول بم گراناناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار اور ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری حکومت کی جمہور کش پالیسیاں ناقابل برداشت ہوچکیں تواتر سے جاری پٹرولیم مصنوعات کی ناصرف قیمتوں بلکہ پہلے سے عائد کردہ بھاری بھر کم ٹیکس کے باوجود مزید ٹیکس بڑھانا افسوسناک ہے ،ابھی چندروز قبل سی این جی ،ایل پی جی ،ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ سے سنبھلے نہ تھے کہ پہلے سے مہنگی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا،چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کے مہنگائی ڈرون کی صورت عوام پر گرائے گئے جس نے عوام کے لیئے جسم و روح کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔


