میرے اوپر آج بھی مذہب کے حوالے سے حملے جاری ہیں جمائما خان کی مریم نواز تنقید

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم عمران خان کی سابق اور پہلی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ المعروف جمائما خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے ان کے بچوں سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2004 میں پاکستان چھوڑنے کے بعد بھی مذہب مخالف حملے اب تک جاری ہیں۔جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا کہ مریم نواز شریف نے یہ اعلان کیا ہے کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پلے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں نے ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے یہود مخالف حملوں (اور ہفتہ وار قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر مظاہرے کے بعد 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔خیال رہے کہ جمائما نے یہ بیان پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے آزاد کشمیر کے جلسے میں دیے گئے ایک بیان کے ردعمل میں جاری کیا تھا جو مریم نواز نے وزیراعظم کے خطاب کے جواب میں دیا تھا۔