
اسلام آباد:پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور ماضی کے مقبول ترین کرکٹر عمران خان نے شوشل میڈیا پر 59 سال پرانی شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر ان کے کزن جاوید برکی کی شادی کے موقع کی ہے جس میں وہ اپنے دوسرے کزنز کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس طرح سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ اپنے ماضی اور موجودہ زندگی کے حسین لمحات شیئر کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے چاہنے والوں کو ماضی کی یاد سے خوش کردیا ہے۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس تصویر میں وہ خود کہاں کھڑے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکانٹ پر ماضی کی ایک یادگار شادی کی تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان اپنے چند کزنز کے ساتھ ہیں اور سب نے شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ، نوجوانوں کو زندگی کے حوالے سے مشورے بھی دیتے ہیں اور ماضی کو یاد کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ان کے کزن جمشید برکی کی شادی کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر سال 1962 یعنی 59 سال قبل لی گئی تھی۔
عمران خان نے صرف 15 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ پوسٹ شیئر کی ہے جسے اب تک دولاکھ سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


