
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی کورونا وائرس کے باعث طبیعت کافی ناساز ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائز عیسی کو علاج کیلیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں انہیں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے، ڈاکٹروں نیچیک اپ کے بعد ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسی اور ان کی اہلیہ چند روز قبل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔


