اکشے اور ارجن کو کوشش کے باوجود بھائی بننے پر آمادہ نہ کر سکی’ کترینہ کیف

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی خواہش کے باوجود اکشے کمار اور ارجن کپور نے ان کا بھائی بننے سے صاف انکار کردیا تھا۔ ایک بھارتی ٹی وی کے پروگرام کے دوران کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ وہ چاہتی تھیں کہ اکشے کمار کو راکھی باندھ کر اپنا بھائی بنائیں اور فلم شیلا کی جوانی سے تیس مار خان کی شوٹنگ تک راکھی باندھنے کی بہت کوشش کی تاکہ انھیں اپنا راکھی بندھن بھائی بنائیں۔لیکن اکشے نے صاف منع کردیا تھا، بلکہ ایک مرتبہ تو یہ کہا تھا کہ کیا تم تھپڑ کھانا چاہتی ہو۔انھوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ ارجن کپور کو اپنا راکھی بندھن بھائی بنانا چاہتی تھیں اور اس مقصد کے لیے انھوں نے ارجن کپور سے رابطہ کیا، لیکن جیسے ہی میں نے یہ بات کی تو وہ بھاگ کھڑا ہوا اور دوسرے دن میں نے دوبارہ یہی کوشش کی تو وہ پھر بھاگ گیا۔



