عمران خان نے حلق میں انگلی ڈال کر کرپٹ مافیا سے پیسہ واپس لیا ہے،عامر مغل


سلام باد :سینئیر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے تحریک انصاف حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے کرپٹ مافیا پرآ ہنی ہاتھ ڈالا ہے۔ تحریک انصاف کے تین سالوں میں نیب نے 588 ارب روپے شریف اور زرداری کرپٹ مافیا کے حلق میں انگلی ڈال کر نکالے ہیں جو فی گھنٹہ 22600000 دوکروڑ چھبیس لاکھ روپے بنتے ہیں جبکہ نیب نے پچھلے 15 سالوں میں کل دو سو اٹھاسی ارب ریکور کئے ہیں جو فی گھنٹہ صرف بائیس لاکھ بنتے ہیں ۔ اسی طرح اینٹی کرپشن پنجاب نے پچھلے 10 سال میں صرف اڑھا ئی ارب وصول کیے ہیں جو فی گھنٹہ صرف اٹھائیس ہزار نو سو پینتیس روپے ریکوری بنتی ہے جبکہ تحریک انصاف حکومت میں اینٹی کرپشن پنجاب نے صرف تین سالوں میں450 ارب شریف, زرداری اور دیگرمافیا کے حلق میں انگلی ڈال کر وصول کیا ہے جو فی گھنٹہ تقریبا پونے دو کروڑ روپے ریکوری بنتی ہے جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے معیشت کے میدان میں تحریک انصاف نے تین سال میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ جن میں زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب ڈالر سے بڑھا کر 27 ارب ڈالر، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 20 ارب ڈالر سے گھٹ کر پونے دو ارب ڈالر، ٹیکس کولیکشن 3800 ارب سے بڑھا کر 4700 ارب روپے، ترسیلات زر 20 ارب ڈالر سے بڑھ کر 30 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ گاڑیوں کی فروخت میں 85 % اضافہ، اور موٹر سائیکلوں اور ٹریکٹرز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو معاشی استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔